Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن کا رویہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہا ہے، فردوس عاشق

اپوزیشن کا رویہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہا ہے، فردوس عاشق
September 14, 2019
اسلام آباد(92نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیرقانون فروغ نسیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن کے رویے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ کشمیری کسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔کشمیر کاز پر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے کر ہم کو متحدہونا ہے۔ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں پہلی بار فوری انصاف کیلئے قوانین پیش کیے جا رہے ہیں۔ دیوانی مقدمات کی مدت کرکم کرکے ڈیڑھ سال تک لا رہے ہیں،بے نامی ٹرانزیکشن میں وسل بلور کے قوانین لائیں گے۔