Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن کا حال جیل میں ہونیوالی نماز کی طرح ہے ، فواد چودھری

اپوزیشن کا حال جیل میں ہونیوالی نماز کی طرح ہے ، فواد چودھری
February 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کاحال جیل میں ہونے والی نماز کی طرح ہوتا ہے ، جس کی اذان قاتل دیتا ہے ، امات ڈاکو کراتا ہے جبکہ چور نمازی ہوتے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ  لودھراں،رحیم یار خان اور گکھڑ میں لگنے والے پیسے دبئی اور لندن سے برآمد ہوئے ہیں ،ان کا ذمہ دار کون ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ  لاڑکانہ پیکج کا 90 ارب روپیہ بھی دبئی سے نکلا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی پہلے ہی اکٹھے تھے اب باقاعدہ اتحاد ہو گیا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جیسی جیل نواز شریف اور شہباز شریف کو ملی ہے، ورا پاکستان ایسی جیل مانگتا ہے ۔ نواز شریف کو چار دن جیل میں رہنا پڑا تو کہنے لگے کہ دل کی تکلیف ہو گئی۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے  کہا کہ نواز شریف کو  اب پاکستان کے اسپتالوں میں علاج کرانا پڑرہا ہے ۔  چور پہلے بھی اکٹھے تھے اب بھی اکٹھے ہیں، حج پر  سبسڈی کیا دیں؟، آپ نے کچھ چھوڑا ہی نہیں۔ فیاض الحسن چوہان دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  نوازشریف کو طبیعت بہتر ہونے پر جیل منتقل کر دیا جائے گا، ن لیگی قائدین ایک ماہ سے  پروپیگنڈا کر رہے تھے ،نوازشریف کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اہلخانہ سمیت دیگر افراد کی بھی نوازشریف سے ملاقات کرائی جارہی ہے،نواشریف کو ان کی مرغوب غذائیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔