Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن پانامہ لیکس پر صرف سیاست کر رہی ہے: رانا ثنا اللہ، پانامہ زدہ حکمرانوں کیخلاف احتجاج جاری رہے گا: محمود الرشید

اپوزیشن پانامہ لیکس پر صرف سیاست کر رہی ہے: رانا ثنا اللہ، پانامہ زدہ حکمرانوں کیخلاف احتجاج جاری رہے گا: محمود الرشید
May 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تو صنعتکار کے بیٹے ہیں۔ انیس سو پچاسی سے پہلے جو کچہری میں پھٹوں پر بیٹھتے تھے ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا؟ اپوزیشن پانامہ لیکس پر صرف سیاست کر رہی ہے جبکہ میاں محمود الرشید کہتے ہیں حکومت کے خاتمہ تک پانامہ زدہ حکمرانوں کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ایک پاپولر لیڈر ہیں۔ بعض اپوزیشن رہنمائوں کا اپنا ماضی داغدار ہے۔ عمران خان بار بار اپنا مؤقف تبدیل کر لیتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں اقتدار میں آنے والی لکیر مٹ چکی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمرانوں کا اقتدار ختم ہونیوالا ہے۔ پانامہ زدہ حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔ میاں محمود الرشید نے پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔