Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن پارٹیاں اپنےاپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں :خواجہ آصف

اپوزیشن پارٹیاں اپنےاپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں :خواجہ آصف
July 16, 2017

سیالکوٹ (92نیوز)وفاقی وزیرپانی و بجلی اور دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں ۔کچھ پارٹیاں استعفےکا مطالبہ کررہی ہیں تو کچھ نئے انتخابات کا ۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ دو اڑھائی سال قبل جنہوں نے استعفے سپیکر کو یہ کہہ کردیئے کہ یہ منظوری کیلئے نہیں آج وہ ہم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ لوگ گھٹنوں کے بل معافیاں مانگتے ہوئے واپس آئے تھے اب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگتے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ ان لوگوں نے نہیں دی ہے بلکہ عوام نے اپنے ووٹوں سے دی ہے اور نوازشریف ہرامتحان میں سرخرو ہوئے ہیں اور اب بھی سرخروہونگے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن صاحب میرے استاد ہیں ان کیساتھ زیادہ عرصہ گزارا ہوتا تو شاید مجھ پر بھی ان کا اثر ہو جاتا لیکن مجھے تربیت دی گئی ہے کہ اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے۔ بیرونی طاقتیں گوادر اور سی پیک پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے بیرونی طاقتیں پاکستان کو اپنے دباو میں رکھنا چاہتی ہیں ،دہشت گردی کی سپانسر شپ بین الاقوامی کاروبار بن چکا ہے جبکہ ہماری قربانیاں دہشت گردی کیخلاف بنی نو انسان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔