اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

لاہور ( 92 نیوز ) اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے فوری یو ٹرن لینےکا مطالبہ کر دیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپے ۔
جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی افلاطونوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔