Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
March 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت نے تیل مہنگا کر کے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی، شرم کا مقام ہے کہ حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی، غریبوں پر بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔
ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔

حکومت اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے ۔ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کولیکشن میں اضافے کے بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس نظام کو لیکر آگے چل رہی ہے، اُس میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے ۔