Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

اپوزیشن نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا
April 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کےلئے حکومتی کمیشن کو مسترد کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے انٹرنیشنل آڈٹ کمپنی سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسا کمیشن بنائیں گے کہ کسی کو انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں پاناما پیپرز کے انکشافات پر گرماگرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم جوڈیشل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ سیاست دان ملک کے پیسے کا رکھوالا ہوتا ہے۔ بتایا جائے کہ شریف خاندان برے حالات میں پیسہ کیسے باہر لے گیا۔ ایک چھوٹی سی اسٹیل مل نے دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل مل سے زیادہ منافع کس طرح کما لیا۔ انٹرنیشنل آڈٹ کمپنی سے تحقیقات کرائی جائیں۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکمران اپنا پیسہ باہر بھیجیں گے تو دوسروں کو کس منہ سے کہیں گے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ حسین نواز نے خود اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانے کیلئے آف شور کمپنیاں بنائیں۔ حکومت بتائے کہ پھرلوگ ٹیکس کیوں دیں۔ خورشیدشاہ کے حملوں کا جواب دینے کےلئے حکومتی بنچوں سے خواجہ آصف میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو پیپلزپارٹی کو انکوائری کاخیال نہیں آیا۔ حکومت پر الزام لگا ہے تو کمیشن بنانے کے ساتھ ساتھ فرانزک آڈٹ کےلئے بھی تیار ہیں۔