Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن نے ٹی او آرز پر دوبارہ گفتگو کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے گارنٹی مانگ لی

اپوزیشن نے ٹی او آرز پر دوبارہ گفتگو کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے گارنٹی مانگ لی
August 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق گارنٹی دیں۔ بات چیت کا دروازہ کھول لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے ٹی او آرز کی گیند ایازصادق کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔ اعتزاز احسن اور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز پر احتساب وزیر اعظم سے شروع کیاجانا چاہیے۔ مزید لچک نہیں دکھا سکتے۔ اپوزیشن رہنماوں نے پہلے بیٹھک لگائی پھر سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کےلئے پہنچ گئے۔ قبل ازیں اعتزاز احسن کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی شریک ہوئے۔ پانامہ لیکس ٹی او آرز کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماوں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سپیکر کو ٹی اوآرز پرتحفظات سے آگاہ کیا۔ بعدازاں اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بہت لچک دکھائی۔ چار میں سے حکومت کے تین مطالبات مان لئے۔ 75فیصد تک حکومت کے نکات سے اتفاق کیا۔ سپیکر نے ہماری تجاویز حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے‘ جواب آنے پر مزید فیصلہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو تحریک انصاف کے لائحہ عمل پراعتراض نہیں۔ پانامہ میں نام آنیوالے تمام افراد کااحتساب ہونا چاہئے۔ اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپیکر نے دعوت دی تھی اس لئے اپوزیشن کا اجلاس بلایا۔ کمیٹی کا اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کا اپنا ہو گا۔