Sunday, September 15, 2024

اپوزیشن نے صوبے کے بجٹ میں بہت زیادہ اسکیمیں دیکھ کر راہ فرار اختیار کی ، سندھ کے وزرا کی پریس کانفرنس

اپوزیشن نے صوبے کے بجٹ میں بہت زیادہ اسکیمیں دیکھ کر راہ فرار اختیار کی ، سندھ کے وزرا کی پریس کانفرنس
July 1, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ کے وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے صوبے کے بجٹ میں بہت زیادہ اسکیمیں دیکھ کر راہ فرار اختیار کی اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن کے الزامات درست نہیں ہیں۔ بجٹ سیشن سے پہلے اسپیکر سندھ اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے میٹنگ رکھی۔ اجلاس میں اپویشن کی سفارشات کو تسلیم کیا گیا، رات میں مکر گئے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے انہیں میٹنگ کے لئے بلایا تھا۔ اس میٹنگ میں حلیم عادل شیخ بھی شامل ہو گئے تھے۔ چیزیں اس طرح نہیں جس طرح اپوزیشن بتا رہی ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے شکوہ کیا کہ نیب کا رویہ ان سے الگ اور اپوزیشن سے الگ ہے۔

سندھ کے وزرا نے کہا کہ ایم کیوایم نے تین جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے۔ نفرت انگیز پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ وزرا نے امید ظاہر کی کہ کراچی والے نفرت انگیز سیاست کو مسترد کرینگے۔