Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن نے اینٹی منی لانڈرنگ بل پر سوالیہ نشان لگا دیا

اپوزیشن نے اینٹی منی لانڈرنگ بل پر سوالیہ نشان لگا دیا
October 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سٹیٹ بنک کی خود مختاری اور اینٹی منی لانڈرنگ بل کھٹائی میں پڑگئے۔ اپوزیشن نے اینٹی منی لانڈرنگ بل کے غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ آئی ایم ایف سے قرض کی نویں قسط میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مرکزی بنک کی خودمختاری اوراینٹی منی لانڈرنگ بلز ایک بار پھر مسترد کردئیے۔ بیرون ملک غیرقانونی اثاثے بنانے والوں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ بل کے تحت کارروائی کی تجویز پیش کردی گئی جبکہ مالیاتی جرائم کو اینٹی منی لانڈرنگ بل میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ بل کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو بھی اٹھا سکتے ہیں اور ڈر ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اینٹی منی لانڈرنگ بل کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کریں گے۔ اراکین کمیٹی کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی طرح اینٹی منی لانڈرنگ بل کا بھی غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اراکین کا کہنا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر پر کسی کو بھی اعتبار نہیں۔ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر اینٹی منی لانڈرنگ بل کے تحت کارروائی کرنا ناجائزہے۔ اراکین نے تجویز دی کہ جب تک منی لانڈرنگ ثابت نہ ہو اس وقت تک کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ کارروائی سے پہلے سٹیٹ بنک منی لانڈرنگ ثابت بھی کرے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔