Tuesday, September 17, 2024

اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں ، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں ، فردوس عاشق اعوان
July 4, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا راگ الاپنے والے دم دبا کر بھاگ نکلے۔ حکومت کی عوامی فلاح کے منصوبوں کو اپوزیشن نہیں روک سکتی۔ سابقہ حکومتوں نےعوام کو گدھ بن کر نوچا ہے۔ زبان دراز کنزیں ڈھاری پکی کرنے کیلئے حقائق کے برعکس پراپوگنڈا کر رہی ہیں۔ عثمان بزدار کے اثاثوں اور گاڑیوں سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا۔ عثمان بزدار نے سرکاری زمینوں کو واگذار کروایا۔ فنڈ کی پائی پائی عوام کے فلاح کے منصوبوں پر خرچ کرکے عمران خان کے ویژن پر کارفرما ہیں۔ عمران خان کرپٹ مافیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کا وقت ہے۔ خوشحال پنجاب پنجاب کے بسنے والوں کی منزل ہے۔ وزیر اعلی کے اثاثوں اور گاڑیوں کے متعلق منفی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی کو ان کے والد نےگاڑی دی۔ وزیر اعلی کے اثاثے ڈکلیئر ہیں۔