Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن متحد ہو چکی، پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا، ارباب غلام رحیم

اپوزیشن متحد ہو چکی، پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا، ارباب غلام رحیم
March 3, 2018

کراچی (92 نیوز) سینٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے لگیں ۔
اس ٓحوالے سے ارباب غلام رحیم نے معاہدے کے بارے میں بتا دیا اور کہا کہ اپوزیشن متحد ہو چکی ہے ۔ پیپلز پارٹی کو سر پرائز ملے گا ۔
ادھر فاروق ستار نے ارباب غلام رحیم کی بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ بہنوں نے رات کھانا کھایا تھا لیکن انہیں ہضم نہیں ہوا ۔
دوسری طرف پی ایس پی نے جنرل نشت پر فنکشنل لیگ کے مظفرحسین شاہ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ۔
رضا ہارون کے مطابق فنکشنل لیگ اقلیت کے نشت پر پی ایس پی کے ڈاکٹر موہن منجیانی کو ووٹ دیں گے ۔