Sunday, December 3, 2023

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو، ڈاکٹر عاصم حسین کی حراست پر شدید احتجاج

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو، ڈاکٹر عاصم حسین کی حراست پر شدید احتجاج
August 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کر کے شدید احتجاج کیا اور سوال کیا ہے کہ گرفتاریاں صرف سندھ میں ہی کیوں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف سندھ میں ہی گرفتاریاں کیوں ہو رہی ہیں۔ اداروں کی طرف سے ریاست کے اندر ریاست قائم کرنا ملک کے لئے خطرناک ہے۔ خورشید شاہ نے اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے تحقیقات ضرور کی جائیں مگر جب تک جرم ثابت نہیں ہو جاتا انہیں مجرم نہیں کہا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے خورشید شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس معاملہ کا جائزہ ضرور لے گی اور وہ اس سلسلہ میں آج ہی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات بھی کریں گے۔