Friday, February 3, 2023

اپوزیشن عوامی اجتماعات سے گریز کرے،سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے ، عثمان بزدار

اپوزیشن عوامی اجتماعات سے گریز کرے،سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے ، عثمان بزدار

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے ، سیاست کے لیے آگے بہت وقت ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

کورونا میں مبتلا ہو کر آئیسولیشن میں موجود وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے  احتیاط کا  دامن نہ چھوڑنے ، احتیاط برتنے  کی اپیل  کر دی  ساتھ ہی اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ  سیاست کے لئے آگے بہت وقت ہے ، عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے ۔

اپنی طبیعت سے متعلق وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، مکمل احتیاط کیساتھ گھر سے سرکاری امور انجام دے رہا ہوں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثرمانیٹرنگ کے لیے قائم کمیٹیوں سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی۔