Tuesday, October 4, 2022

اپوزیشن سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ، ان کا مسئلہ دولت بچانا ہے ، سیف اللہ خان نیازی

اپوزیشن سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ، ان کا مسئلہ دولت بچانا ہے ، سیف اللہ خان نیازی

راولپنڈی ( 92 نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی  کہتے ہیں  ہمارا اپوزیشن سے کوئی مقابلہ نہیں  ،اپوزیشن والوں کا  مسئلہ جمہوریت بچانا نہیں دولت بچانا ہے۔ کرپشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ 

لیاقت باغ راولپنڈی میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے عہدیداروں سے حلف برادری کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خان نیازی  نے کہا کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ہمارا لیڈر نیا پاکستان ریاست مدینہ کی طرز پر بنانا چاہتا ہے جہاں آئین کی بالادستی ہو ۔عمران خان نے ہماری سیاسی تربیت کی اور تربیت میں سب سے اول عمل تھا کرپشن کے خلاف جنگ، ہماری جنگ جاری رہے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کے لوگوں کو کنٹینرز ہم دینے کو تیار ہیں، اپوزیشن نے بیرون ملک اثاثے بنائے، آج کس منہ سے باہر نکل رہے ہیں، لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ بتاو تم نے پاکستان کے لیے کیا ہے۔ فیصل جاوید  نے کہا کہ عمران خان کو اپوزیشن نے پہلے دن سے بلیک میل کرنا شروع کیا تھا۔ اپوزیشن ہر وقت این آر او چاہتی ہے،عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ حکومت دور کی بات جان بھی چلی جائے تو این آر او نہیں دوں گا۔

لیاقت باغ اجتماع سے شمالی پنجاب کے صدر ایم این اے صداقت عباسی سمیت دیگر مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔