Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ، فواد چودھری

اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ، فواد چودھری
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا  کہ چوبیس گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائیگا، اپوزیشن نئی کہانی ڈھونڈے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے لگانے والے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے تقدس کو تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہیں۔