Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن سانحہ مچھ پر آنسو بہا کر حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی ناکامی کا ازالہ چاہتی تھیں، حافظ حسین احمد

اپوزیشن سانحہ مچھ پر آنسو بہا کر حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی ناکامی کا ازالہ چاہتی تھیں، حافظ حسین احمد
January 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)سینئر سیاستدان اور جے یو آئی کے ناراض رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہاکر اپنی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی ناکامی کا ازالہ چاہتی تھیں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ  2019کے آزادی مارچ میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے جے یو آئی کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیااور نواز شریف لندن پہنچ گئے،پی ڈی ایم کے 20ستمبر کے سربراہی اجلاس کے متفقہ فیصلوں کو بلاول بھٹو زرداری نے ویٹو کرتے ہوئے تمام جماعتوں کو اپنا فیصلہ ماننے پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد جمہوریت نوازی کی بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے اور جن خدشات کا اظہار ہم نے کیا تھا وہ حرف بہ حرف پورے ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔