Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن زمین بوس ہوچکی، اب زیر زمین جانا ہے، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن زمین بوس ہوچکی، اب زیر زمین جانا ہے، فردوس عاشق اعوان
February 2, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں، اپوزیشن زمین بوس ہوچکی، اب زیر زمین جانا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ 21 جنوری گزر گئی، لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ یہ حکومت پر نہیں ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔ مولانا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا۔ سینٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں لیں گے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا، سوشل ورک ملک کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں احساس پروگرام اس خواب کی تعبیر ہے۔ احساس پروگرام سوشل ویلفیئر کی ہی لڑی ہیں، دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ پاکستان بھر کی یونیورسٹیاں سوشل ویلفئیر پر پروگرام کریں۔

انہوں نے کہا، عوام کو لنگر خانے اور ہیلتھ کارڈ مہیا کیے جا رہے ہیں۔ حکومتی اور غیر حکومتی ہاتھ مل کر کام کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا علامہ اقبالؒ کا غلط مجسمہ بنانے والون سے باز پرس ہو گی۔ پرویز خٹک نے اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے بات کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔