اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری ، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

پروڈکشن آرڈرز
کیمپ میں اپوزیشن کے گرفتار ارکان ، نواز شریف ، مریم نواز ، آصف علی زرداری ، شاہد خاقان عباسی ، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کی تصاویر آویزاں کی گئیں ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کو مفلوج کردیا ، اسپیکر قومی اسمبلی ارکان کو حق نمائندگی سے محروم رکھ کر اپنے حلف سے انحراف کررہے ہیں ، رویہ نہ بدلہ تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دینگے ۔
رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے زد و کوب کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، یہ اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کی طرح چلانا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
احتجاج میں شریک ارکان نے اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ، حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیا۔