Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری ، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری ، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج
September 19, 2019
پروڈکشن آرڈرز کیمپ میں اپوزیشن کے  گرفتار ارکان ، نواز شریف ، مریم نواز ، آصف علی زرداری ، شاہد خاقان عباسی ، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کی تصاویر آویزاں کی گئیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے قومی ‏اسمبلی ‏کو مفلوج کردیا ، اسپیکر قومی اسمبلی ارکان  کو حق نمائندگی سے محروم رکھ کر اپنے حلف ‏سے ‏انحراف کررہے ہیں ، رویہ نہ بدلہ تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دینگے ۔ رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے  زد و کوب  کا سلسلہ ‏جاری رکھے ہوئے ہے، یہ اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کی طرح چلانا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ‏ہونے دیں گے۔ ‏ احتجاج میں شریک ارکان نے اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ، حزب اختلاف ‏کی ‏جماعتوں نے اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیا۔