Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن جماعتیں چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن پر متفق

اپوزیشن جماعتیں چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن پر متفق
April 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامالیکس کے انکشافات پرتحقیقات کیلئے کمیشن یا انکوائری کمیٹی بنانے کامعاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیاہے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہی کمیشن بنانے پر متفق ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میںپیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں سید خورشید شاہ ،نوید قمر ،سعید غنی اور اعتزاز احسن نے اے این پی کے رہنماو¿ں غلام احمد بلور ، بشری گوہر اور زاہد خان سے ملاقات کی۔ جس میں جہاں وزیراعظم نوازشریف کو اثاثے ڈیکلیئرکرکے معاملہ ہی نمٹانے کا مشورہ دے دیا وہیں کمیشن کے قیام میں بھی گنجائش نکال دی لیکن وہ ٹھہرے ماہرقانون دان اس لئے حکومت کیلئے ایک قانونی شکنجہ بھی کس دیا۔ خورشید شاہ اورغلام احمد بلورنے اپوزیشن کی طرف سے واضح کیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔