Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن جماعتیں وزارت عظمیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں

اپوزیشن جماعتیں وزارت عظمیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن جماعتیں وزارت عظمیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں نے شیخ رشید کو مسترد کردیا اپنے اپنے امیدوار بھی سامنے لے آئیں کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیرصدارت حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ عبوری وزیراعظم کے امیدوار کےلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کسی بھی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔اجلاس منگل کو دوبارہ ہو گا۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور نوید قمر۔ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے کشور زہرہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔۔میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مزید غور کےلئے وقت مانگا ہے کرپشن کے خاتمے کی جنگ جاری رکھیں گے۔ شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماءپرویز الٰہی متفقہ نام کےلئے پرامید۔۔کہتے ہیں منگل کو اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔۔۔

اپوزیشن اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے علیحدگی میں ملاقات بھی کی ۔۔جس میں عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی وزارت عظمیٰ کےلئے نامزدگی اورآصف علی زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی ۔