Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن جماعتیں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اعلان سے پیچھے ہٹ گئیں

اپوزیشن جماعتیں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اعلان سے پیچھے ہٹ گئیں
August 13, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے  خلاف اپوزیشن جماعتیں اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان نے حلف برداری کی تقریب میں بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف لینے کا اعلان کیا تھا مگر  آج حلف کی تقریب میں  اپوزیشن ارکان کے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں موجود نہ تھیں  اور ارکان نے بغیر پٹیوں کے ہی حلف اٹھایا ۔ آصف زرداری،بلاول بھٹو،راجہ پرویز اشرف،خرم دستگیر اور دیگر نے بغیر کالی پٹی باندھے حلف لیا۔