Thursday, February 9, 2023

اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بلانا چاہتی ہیں تو شوق پورا کر لیں ، چودھری سرور

اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بلانا چاہتی ہیں تو شوق پورا کر لیں ، چودھری سرور
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بلانا چاہتی ہیں تو شوق پورا کر لیں۔ چودھری سرور نے کہا حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ اپوزیشن کی اے پی سی کا جو حشر ماضی میں ہوتا رہا ہے اب بھی وہی ہو گا ۔ اپوزیشن کی پالیساں حکومت کیلئے نہیں خود انکے لیے سیاسی خطرہ ہیں ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے ذاتی مفادات کیلئے ہیں ۔ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں جولائی میں مزید شدت کا خطرہ موجود ہے ۔ گورنر پنجاب سے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر و تحریک کشمیر یورپ کے صدر محبوب احمد اور چودھری غلام غوث پر مشتمل وفد کی گفتگو ہوئی۔ گورنر نے پرتگال کے سفارتخانے اور ویزہ سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیر خارجہ کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سرمایہ ہیں انکے مسائل حل کر رہے ہیں ۔