اپوزیشن جماعتوں کاجمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا ملک بھر میں لوڈشینگ سے ہلاکتوں پر جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان،آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جاں بحق افراد کی غئابانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں لوڈشیڈنگ سے جاں بحق افراد کے لیے غائبانہ نماز جنازہ اداکی جائے گی اور جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈہ پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن ریکوزیشن جمع کرائے گی۔