Saturday, July 27, 2024

اپوزیشن جماعتوں نے نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن جماعتوں نے نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا
April 29, 2017
اسلام آباد(92نیوز)نیوز گیٹ اسکینڈل میں پرویز رشید کو کلین چٹ مل گئی جس پر اپوزیشن کی  جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اپوزیشن جماعتوں نے نیوز لیکس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیرا عظم ہاؤس سے یہ  خبر لیک ہوئی  نواز شریف ملک کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ تحریک انصاف  کے رہنما شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ نوٹیفکیشن سے حکومت کی  بدنیتی سامنے آگئی ہے اس معاملے کی تہہ تک جانا چاہئے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری  نے کہا کہ اصل ذمہ داروں کو بچا لیا گیا پرویز رشید کا نام تک نہ لیا گیا۔ شیخ رشید نے  بھی دیگر جماعتوں سے ملتا جلتا موقف اختیار کیا اور کہا  کہ طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیاحقائق چھپائے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہتے ہیں  بتایا جائے کہ کیا تحقیقات میں وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے بیانات بھی لئے گئے ؟؟   تحقیقاتی رپورٹ من وعن شائع نہ ہوئی تو سمجھیں گے  کہ ابھی حقائق چھپائے جارہے ہیں ۔ اسی طرح تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد قوانین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔