Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن بے تکی باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی میں اضافہ کوئی معنی نہیں رکھتا ، فواد چودھری

اپوزیشن بے تکی باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی میں اضافہ کوئی معنی نہیں رکھتا ، فواد چودھری
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے اپوزیشن بے تکی باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی میں اضافہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے کسانوں اور نچلے طبقوں کے لیے کام کیا۔ گندم اور گنا مہنگا ہونے سے کسان کو فائدہ ہوا۔ پہلی بار خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کر دیا ہے۔ افغان پالیسی پر پوری دنیا تحسین کر رہی ہے ۔ عمران خان مسلم امہ کو لیڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تیس سال حکومت کرنے والے منہ چھپا رہے ہیں ۔ اگلے پانچ سال بھی ہمارے ہوں گے۔

ادھر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا پی  ڈی ایم   حکومت کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے۔ پی ڈی ایم  کا مقصد نیب کو بند کرانا تھا۔ اب ان کا اپنا شیرازہ بکھر چکا ہے ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔