Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن انتخابی عمل میں حصہ لے ، چودھری پرویز الٰہی

اپوزیشن انتخابی عمل میں حصہ لے ، چودھری پرویز الٰہی
February 10, 2021

لاہور (92 نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپوزیشن کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی تلقین کردی ۔

صحافیوں سے گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  سینیٹ کے بعد بلدیاتی انتخابات بھی آرہے ہیں ،جس میں سب کو حصہ لینا چاہیے،بائیکاٹ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا،سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ اور سسٹم کا حصہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے خواہشات پر فیصلہ نہیں کرنا ،جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس کا جائزہ لیا جائے اس پر چار سو بیس کا پرچہ بھی ہوتا ہے۔