Wednesday, September 28, 2022

پی ڈی ایم کا کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ ، بلاول ، مریم جلسہ گاہ پہنچ گئے

پی ڈی ایم کا کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ ، بلاول ، مریم جلسہ گاہ پہنچ گئے
کراچی ( 92 نیوز) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی میں بھی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرد یا، باغ جناح میں مختلف پارٹیوں کے پرچموں کی بہار آگئی ۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور سانحہ کار ساز کے شہدا کیلئے دعا کی گئی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی ، راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، سینیٹر شیری رحمان  سمیت دیگر رہنما اسٹیج پر موجود ہیں ۔