Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ذوالفقار مرزا نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

ذوالفقار مرزا نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دیدی
May 4, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے گرفتاری سے روکنے اور سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ذوالفقارمرزا کے وکیل کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہےں۔ ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گرفتاری روکی جائے جبکہ سکیورٹی بھی فراہم کی جائے کیونکہ قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام کی طرف سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی راو¿ انوار کو خصوصی ٹاسک دے کر بدین بھیجا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ پولیس مقابلے میں ذوالفقار مرزا کو قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور ان کے قریبی عزیزوں کی جان کا خطرہ ہے، ذوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔