Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپنی تمام سیٹیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کرتا ہوں ، عمران خان

اپنی تمام سیٹیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کرتا ہوں ، عمران خان
March 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہونا چاہئے ۔عمران خان نے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام سیٹیں  وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کر رہا ہوں ۔

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں تحریک انصاف کی انٹری نے کھیل مزید سنسنی خیز بنا دیا۔ عمران خان ساتھیوں کے ہمراہ بلوچستان ہاؤس پہنچے اور وزیراعلیٰ  عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ کپتان نے اور اپنے تمام 13 سینیٹرزوزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی مکمل حمایت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حوصلہ بڑھا تو عبدلقدوس بزنجو خوشی سے پھولے نہ سمائے اور آصف زرداری سے جلد ملاقات کا بھی بتادیا۔

اس سے قبل پشاور میں عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےاعلان کیا تھا کہ وہ کبھی ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے دیں گے۔

عمران خان کی حمایت کے بعد سب کی نظریں  آصف زرداری پر لگی ہیں، آصف زرداری  نے بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ  کی حمایت کردی تو ساری بازی ہی الٹ سکتی ہے۔