Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپنا کلب چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں : زیڈان

اپنا کلب چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں : زیڈان
December 20, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فرانسیسی کلب انسٹیلا کے کوچ زیڈان نے ریال میڈرڈ کا کوچ بنائے جانے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کی حالیہ ایام میں خراب کارکردگی کے بعد سے چند ہفتے سے چہ میگوئیاں زور پکڑ رہی تھیں کہ زیڈان کوکلب کا کوچ مقرر کیا جارہا ہے۔ ریال میڈرڈ کی کوچنگ کا سوال کرنے پر ان کا کہنا تھا پتہ نہیں ان سے آج یہ سوال کیوں کیا جارہا ہے۔ زیڈان نے کہا وہ کاسٹیلا کی کوچنگ کر رہے ہیں اور اپنے کلب کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کسی کے ملازمت کھو دینے کے بعد یہ نہیں سوچا جانا چاہئے کہ سب کچھ تبدیل ہو جائیگا۔ زیڈان نے مزید کہا وہ ریال میڈرڈ اور اس کے مینجر کی حمایت کرتے ہیں۔ زیڈان خود بھی پانچ سال تک ریال میڈرڈ میں کھیلتے رہے ہیں۔ زیڈان نے ورلڈ کپ کے فائنل میں گالی دینے والے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس پر انہیں گراو¿نڈ سے نکال دیا گیا تھا لیکن اس وقت کے فرانسیسی صدر نے زیدان کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے ان پر اظہار تفاخر کیا تھا جبکہ ان کی ٹیم میچ ہار گئی تھی۔