Friday, July 26, 2024

اٹھترویں یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے چڑیا گھر میں تقریب کا انعقاد

اٹھترویں یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے چڑیا گھر میں تقریب کا انعقاد
March 23, 2018

 لاہور (92 نیوز) اٹھترویں یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ شہریوں نے بچے ،بڑوں اور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی اور چڑیا گھر میں جانور دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے رہے ۔

 یوم پاکستان کے موقع پر چڑیا گھر لاہور کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی جنگلی حیات پنجاب خالد محمود عیاض نے کیک کاٹا ۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد عیاض نے کہا کہ یہ دن ہر پاکستانی کو بھر پور انداز میں منانا چاہئے جو اپنے وطن سے محبت زندہ قوم کی نشانی ہے ۔

 یوم پاکستان پر چڑیا گھر کا رخ کئے ہوئے شہریوں نے بھی اس دن کو باعث مسرت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کے ساتھ یہ دن منا کر خوب مزے اٹھا رہے ہیں ۔

 ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب خالد عیاض نے کہا کہ یوم پاکستان بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منانا حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔