Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹھارہویں ترمیم حرف آخر نہیں  ،جہاں دشواریاں ہیں انہیں صوبے مشاورت سے دور کرسکتے ہیں  : رضا ربانی

اٹھارہویں ترمیم حرف آخر نہیں  ،جہاں دشواریاں ہیں انہیں صوبے مشاورت سے دور کرسکتے ہیں  : رضا ربانی
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کوئی حرف آخر نہیں جہاں دشواریاں ہیں انہیں صوبے باہمی مشاورت سے دور کر سکتے ہیں اور جمہوری پارلیمانی نظام کے تسلسل کو وفاقیت کیلئے لازمی قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کی جامعات کے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران قائمقام صدر نے کہا کہ  اٹھارویں ترمیم کی بدولت صوبوں کو اختیارات ملے جو پاکستان کی آئینی تاریخ میں ایک اہم قدم تھا جس سے وفاق مزید مضبوط ہو ا اور کہا کہ صوبو ں کو خود حاصل آئینی اختیارات کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص ذہنیت ، اختیارات کی صوبوں کو منتقلی میں رکاوٹ تھی اور یہ رویہ وفاق کیلئے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا   کہ اٹھارویں ترمیم کوئی حرف آخر نہیں جہاں دشواریاں ہیں انہیں صوبے باہمی مشاورت سے دور کر سکتے ہیں اور جمہوری پارلیمانی نظام کے تسلسل کو وفاقیت کیلئے لازمی قرار دیا۔ قائمقام صدر نے اساتذہ کرام سے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے وفاقی اکائیاں مشترکہ مفادات کونسل کو موثر فورم بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت حاصل کامیابیوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بلوچستان کی جامعات کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور بلوچستان کی جامعات کے درمیان باہمی تعاون مثبت قدم ہے جو قابل تعریف عمل ہے اس سے اعلیٰ تعلیم کو مزید فروغ ملے گا۔