Tuesday, August 9, 2022

اٹھائیس  ارب ڈالر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے:احسن اقبال

اٹھائیس  ارب ڈالر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے:احسن اقبال
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ28ارب ڈالر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ، وزیر اعظم نے 26 منصوبوں کو 2017 تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کو حل کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے تمام صوبوں کو یکساں فائدہ حاصل ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک بھر کو یکساں فوائد حاصل ہونگے۔ پاک چین معاہدوں کو ہمسایہ ملک کے میڈیا نے کس طرح لیا سب جانتے ہیں ہمسایہ ملک کی نیند حرام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتا ہے۔