Tuesday, October 4, 2022

اٹک کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے لڑکی جاں بحق

اٹک کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے لڑکی جاں بحق
اٹک (92 نیوز) اٹک کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، 14 سالہ لائبہ کا گلے کا آپریشن کیا جا رہا تھا، نس کٹ جانے سے موت واقع ہوگئی۔ نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایم ایس نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کو معطل کر دیا۔ لڑکی لائبہ کی ہلاکت کےخلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کی جانب سے ڈاکٹر کو نوٹس کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ سرجن کے خلاف انکوائری میں کوتاہی ثابت ہونے پرکارروائی ہوگئی، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔