Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اٹک : مذاکرات کامیاب ہونےپردربارپیر مظفرشاہ کے سجاد نشین رہا

اٹک : مذاکرات کامیاب ہونےپردربارپیر مظفرشاہ کے سجاد نشین رہا
July 16, 2017

اٹک (92نیوز)اٹک میں درباربابا پیرمظفرشاہ  کے سجادہ نشین اور علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ۔  سید امجد علی کی گرفتاری کے خلاف مریدین نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پولیس نے امجد علی شاہ کو رہا کر دیا جبکہ علامہ خادم حسین رضوی بدستور گرفتار ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق  اٹک کے نواحی گاؤں قطبال میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مذہبی کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس پر پولیس حرکت میں آئی اور درباربابا پیرمظفرشاہ  کے سجادہ نشین سید امجد علی شاہ اور علامہ خادم حسین رضوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُنہیں گرفتار کر لیا ۔ سید امجد حسین شاہ کی گرفتاری  کی خبرعلاقے بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی  اور مریدین  کی ایک بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا ۔ یہاں تک مظاہرین نے تھانے پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کی ۔پولیس اہلکار تھانے سے فرار ہو گئے ۔جبکہ ایس ایچ او  اور محرر زخمی ہو گئے ۔

دوسری طرف ،کشیدہ حالات کے باعث ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اور  ڈی پی او زاہد نواز مروت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے ۔

پولیس سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوئے تو صوبائی وزیر چودھری شیر علی موقع پر پہنچے جن کی کوششوں سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے سجادہ نشین امجد علی شاہ کو رہا کر دیا  جبکہ علامہ خادم حسین رضوی بدستور گرفتار ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔