Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اٹک :مایہ نازبلے باز فخرزمان کی ،،آغوش،، آمد ،یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا

اٹک :مایہ نازبلے باز فخرزمان کی ،،آغوش،، آمد ،یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا
July 20, 2017

اٹک (92نیوز)قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان اٹک میں بچوں کی پرورش کے ادارے ،آغوش، پہنچ گئے،،،یتیم بچوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار اداکے نے والے مردان کے قابل فخر سپوت فخر زمان کسی شیڈول کے بغیر الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے یتیم بچوں کے ادارہ آغوش پہنچے تو بچوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ، ایڈمنسٹریٹر آغوش شبیر احمد کاکا خیل، سرپرست اعلیٰ اقبال خان اور صدر الخد مت فاؤنڈیشن محمد اقبال ملک نے فخر زمان کو آغوش میں رہنے والے بچوں کی رہائش ،طعام گاہ ، لائبریری ، کھیل کا میدان اور دیگر حصوں کا دورہ کرایا،فخر زمان نے وزیٹر بک پر اپنے تاثرات لکھے ، کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا، بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے سوالوں کے جوابات دئیے، فخر زمان نے اردو کے علاوہ اپنی مادری زبان پشتوزبان میں بھی بچوں کو جوابات دئیے، فخر زمان نے نماز مغرب یتم بچوں کے ساتھ ادا کی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغوش انتظامیہ کویتیم بچوں کے لیے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔