اٹک خودکش دھماکے میں کرنل (ر)شجاع زادہ کا زخمی ہونے والا ڈرائیور چل بسا
راولپنڈی (92نیوز) اٹک خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی ہولی فیملی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملے کا ایک اور زخمی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں چل بسا۔
جاں بحق ہونے والا غریب نواز شجاع خانزادہ کا ڈرائیور تھا۔ ڈرائیور غریب نواز کی میت اس کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اٹک حملے میں جاں بحق ہونےو الوں کی تعداد 22 ہو گئی۔