Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹلی کی عدالت میں ملزم کی فائرنگ، جج سمیت 3افراد ہلاک

اٹلی کی عدالت میں ملزم کی فائرنگ، جج سمیت 3افراد ہلاک
April 10, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) اٹلی میں اایک شخص نے کمرہ عدالت میں جج، وکیل اور ایک ساتھی ملزم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آور کلادیو جییردیلو کیخلاف ایک مقدمہ زیرسماعت تھا کہ ملزم نے کمرہ عدالت میں جج، وکیل اور اپنے ملزم ساتھی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ میلان کے قریبی قصبے ومرکیٹ میں ہوا۔ وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے نے اٹلی بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ یہ بات واضح نہیں کہ میٹل ڈیٹیکٹرز کے باوجود حملہ آور بندوق لے کر کیسے عدالت میں پہنچ گیا۔ ایک وکیل نے کہا ان کا ساتھی خون میں لت پت پڑا رہا اور ایمبولینس بیس منٹ بعد آئی۔ واقعہ ایسے وقت میں ہوا جب سو سال میں پہلی بار میلان ایکسپو شروع ہونے میں صرف بیس دن بچے ہیں۔ ملزم کلاڈیو نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جسے میلان کے نواح سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔