Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹلی نے 877غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

اٹلی نے 877غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا
May 4, 2015
روم (ویب ڈیسک) سمندری راستے سے اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے والے مزید877افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اٹلی حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کا موسم معتدل رہا تو رواں سال تارکین وطن کی تعداد 2لاکھ ہو سکتی ہے۔ یورپی حکام نے بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مزید 877تارکین وطن کوڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے تمام تارکین وطن کو اٹلی کی بندرگاہوں پر منتقل کردیا ہے۔ بیشترافراد کو اٹلی کے جنوبی جزیرے لمپاڈوسا، سسلی اور کیلبریا لایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن سے موسم ٹھیک ہونے کے سبب بحیرہ روم پرسکون تھا جس کا فائدہ اٹھا کر ہزاروں افراد نے لیبیا کے ساحل سے یورپ کا رخ کیا۔ اٹلی کی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگر موسم معتدل رہا تو رواں سال اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جو گزشتہ سال سے تیس ہزار زیادہ ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں تعینات فرانسیسی جہاز کمانڈنٹ بیرٹ نے بھی خستہ حال کشتیوں پر سوار دو سو سترہ افراد کو لیبیا کے ساحل کے قریب سے بچا کر اٹلی منتقل کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔