Tuesday, September 17, 2024

اٹلی نے یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اٹلی نے یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
July 7, 2021

لندن (92 نیوز) اٹلی نے یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں اسپین کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

یورو کپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں اٹلی اور اسپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ  پر خوب حملے کیے  لیکن دونوں ٹیمیں ہی کامیاب نہ ہو سکیں۔

دوسرے ہاف میں بھی  دلچسپ  مقابلہ  ہوا۔ 60 ویں منٹ میں اٹلی نے گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ تاہ 80 ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے الوارو موراتا نے گیند کو جال میں پھینک کر  میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک  دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکیں ۔

اضافی منٹس میں  بھی دونوں ٹیمیں  کوئی  گول نہ کر سکیں ۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔