اٹلی میں کلاسک کاروں کے مقابلہ حسن کا انعقاد
اٹلی ( 92 نیوز) اٹلی میں انوکھے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریڈ کارپٹ پر خوبرو ماڈلز کی بجائے کلاسک کاروں نے جلوے بکھیرے ۔
کئی اقسام کی خوبصورت اور چمکتی دمکتی گاڑیوں کو دیکھنے کیلئے کلاسک کاروں کے دلدارہ بڑی تعداد میں جمع ہوئے ۔
اس موقع پر ججز نے کاروں کو خوبصورت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے خصوصی نمبرز بھی دیئے ۔