فلورینس(ویب ڈیسک)اٹلی میں لکڑی کاٹنے کا عالمی مقابلہ ہوا،جس میں آسٹریلوی لکڑہارے نے صرف اٹھاون سیکنڈمیں ہی میدان مارلیا۔
اٹلی کے شہرفلورینس میں آٹھ ممالک کے لکڑہاروں نے ہزاروں افرادکے سامنے مشین ،آری اورکلہاڑی کی مددسے سٹیج پررکھی گئیں لکڑیوں کوکاٹا۔
آسٹریلوی لکڑہارے بریڈڈیلوسانے صرف اٹھاون سیکنڈزمیں ہی مقابلے میں رکھی ساری لکڑیاں کاٹ کرمیدان مارلیا۔
جبکہ امریکی لکڑہاراآرڈن کوگراچندسیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبرپررہا۔