Tuesday, October 4, 2022

اٹلی میں رنگارنگ فیشن شو‘ کرسٹن اسٹیورٹ اور جیرلڈ این چیپلن کی شرکت

اٹلی میں رنگارنگ فیشن شو‘ کرسٹن اسٹیورٹ اور جیرلڈ این چیپلن کی شرکت
روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں فیشن شو کا میلہ سجا جس میں دنیابھرسے آئی خوبرو حسیناوں نے شرکت کی۔ شومیں اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ اورجیرلڈ این چیپلن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ روم میں سجے فیشن شومیں پیرس کی گلیوں کی منظرکشی کی گئی۔ اٹلی کے مشہورسینے سیٹا فلم سٹوڈیومیں کارل لیگرفیلڈکے ملبوسات کونمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ فرانسیسی ڈیزائنر کے پیش کردہ ملبوسات اور شو میں پیرس کی گلیوں کی جھلک بھی دکھائی دی۔ دنیابھرسے آئی ماڈلزنے لگرفیلڈکے ملبوسات پہن کر فلم سٹوڈیوکے بنے منفرد ریمپ پر کیٹ واک کی۔ امریکی نژاد برطانوی اداکارہ جیرلڈاین چیپلن اور امریکی اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ فیشن شومیں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ فیشن شوکے اختتام پر کارل لیگرفیلڈ چند نوجوانوں کے ہمراہ ریمپ پرآئے جبکہ مداحوں نے تالیاں بجاکران کے پیش کردہ ملبوسات کو سراہا۔