Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹلی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 18افراد پر مشتمل گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

اٹلی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 18افراد پر مشتمل گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
April 24, 2015
روم(ویب ڈیسک)اٹلی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ افراد پر مشتمل گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پشاور حملے میں ملوث ہیں اور مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی پولیس نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے سرغنہ سمیت  اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے  گرفتارکئے گئے  افراد سے غیر قانونی اسلحہ  کے ساتھ ساتھ  پاکستان اور افغانستان میں حملے کرنے کے حلف نامے  بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس  حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے دوسری جانب پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اٹلی میں گرفتار افراد کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔