Friday, August 12, 2022

اٹلی :میلان فیسٹیول کا آغاز کل ہوگا،دنیا بھر سے 2کروڑ لوگوں کی شرکت متوقع

اٹلی :میلان فیسٹیول کا آغاز کل ہوگا،دنیا بھر سے 2کروڑ لوگوں کی شرکت متوقع
روم (ویب ڈیسک) اٹلی کا مقبول ترین میلان فیسٹیول کل سے شروع ہو گا۔ میلان فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر سے 2کروڑ لوگ اٹلی کا رخ کریں گے۔ میلان فیسٹیول میں روایتی کھانوں، ٹیکنالوجی، انرجی کے پراجیکٹس اور نت نئی ایجادات کے حوالے سے سٹال لگائے جائیں گے۔ فیسٹیول میں شرکت کیلئے ٹکٹ خریدنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔