اٹلی ،ساحلی شہر گینوآ میں موٹروے پر بناپل گرگیا،35 افراد ہلاک
اٹلی ( 92 نیوز) اٹلی کے ساحلی شہر گینوآ میں موٹر وے پر بنا پل گرنے سے 35 افراد ہلاک ہو گئے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق پل کا 100میٹر طویل حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے باعث درجنوں گاڑیاں پل کے تلے دب گئیں ۔
اٹلی کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درجنوں اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔