Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹلی ،ساحلی شہر گینوآ میں موٹروے پر بناپل گرگیا،35 افراد ہلاک

اٹلی ،ساحلی شہر گینوآ میں موٹروے پر بناپل گرگیا،35 افراد ہلاک
August 14, 2018
اٹلی ( 92 نیوز) اٹلی کے ساحلی شہر گینوآ میں موٹر وے پر بنا پل گرنے سے 35 افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق پل کا  100میٹر طویل حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے باعث درجنوں گاڑیاں  پل کے تلے دب گئیں ۔ اٹلی کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درجنوں اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جب کہ ہلاکتوں  میں اضافے کا خدشہ ہے ۔