Saturday, July 27, 2024

اٹلی،جرمنی اورفرانس کایورپین ڈرون پروگرام شروع کرنے کا معاہدہ،معاہدے سے اسرائیل اورامریکی ٹیکنالوجی پرانحصارکم ہوگا:یورپی ممالک

اٹلی،جرمنی اورفرانس کایورپین ڈرون پروگرام شروع کرنے کا معاہدہ،معاہدے سے اسرائیل اورامریکی ٹیکنالوجی پرانحصارکم ہوگا:یورپی ممالک
May 18, 2015
برسلز(ویب ڈیسک)اٹلی ،جرمنی اورفرانس نے اسرائیل اورامریکا کی ٹیکنالوجی  پردارومدارکم کرنے کے لیے یورپین ڈرون پروگرام شروع کرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برسلزمیں منعقدہ تقریب میں اٹلی،جرمنی اورفرانس کے وزرائے دفاع نے یورپین ڈرون پروگرام کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے دوبرس کے تحقیقاتی مطالعہ کے معاہدے پردستخط کئے۔ ڈرون پروگرام دوہزارپچیس سےعملی طورپرکام کرے گاجبکہ اسپین اورپولینڈ نے بھی منصوبے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ معاہدے میں شامل ممالک کاکہناہے کہ معاہدے سے اسرائیل اورامریکی ٹیکنالوجی پرانحصارمیں کمی آئے گی۔